اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران کو تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر 28 مشکوک اراکین کی فہرست پیش کردی گئی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا وزیراعظم عمران خان کو مبینہ طور پر28 اراکین کی فہرست پیش کی گئی جو ایک سول ادارے کی جانب سے بھجوائی گئی ہے، اس فہرست میں شامل تمام اراکین کا تعلق تحریک انصاف سے ہے جبکہ فہرست میں اتحادی جماعتوں کے اراکین کا ذکر نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں جن اراکین کے نام شامل ہیں وہ عدم اعتماد میں اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں جبکہ مبینہ مشکوک اراکین کی نگرانی بھی شروع کروا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فہرست میں زیادہ وہ اراکین شامل ہیں جو دیگر جماعتیں چھوڑ کر تحریک انصاف میں آئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ان تمام ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک پرویزخٹک اور شاہ محمود قریشی کو دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے