ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) تین روزہ چنار فیسٹول میں ضلعی انتظا میہ ایبٹ آباد کی چنار کے درختوں کی شجر کا ری تین روزہ چنار فیسٹول کے موقع پر پی ایم اے بائی پاس روڈ پر چنار روڈ کی طرز پر چنار کے درختوں کی شجر کاری کی گئی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ایم اے روڈ پر چنار کے پودوں کی شجر کاری کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ شجر کاری کا مقصد چناروں کے شہر ایبٹ آباد میں چنار کے درختوں کی شجر کاری کا فروغ اور چنار کے پرانے درختوں کے کا تحفظ ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن نے پی ایم اے بائی پاس روڈ پر شجرکاری کا آغاز کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-1 علی شیر، جنرل سیکرٹری پریس کلب سردار شفیق اورکمیونیٹی ڈیویلپمنٹ آفیسر محکمہ جنگلات زوالفقار علی بھی موجود رہے اور شجر کاری میں حصہ لیا۔اس موقع پرشہریوں سے گزارش ہے کہ وہ بھی اپنے حصے کا پودا ضرور لگائیں اور ایبٹ آباد کو سرسبز بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ین روزہ چنا ر فیسٹیو ل میں ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے تحصیل حویلیاں میں نیزہ بازی کے مقابلے کا انعقادکیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طا رق سلا م مروت نے کہا کہ نیزہ بازی جیسے مقابلوں کے انعقاد سے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے میں دلچسپی بڑھتی ہے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور جیتنے والی ٹیمز میں نقد انعامات اور ٹرافی پیش کی۔اس موقع پر ضلع ایبٹ آباد کی عوا م اور ملک بھر سے آئے ہو ئے شہریوں نے پروگرام میں بھر پور شرکت کی۔ پروگرام کے انتظامات ٹی ایم اے حویلیاں کی جانب سے کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نیزہ بازی کے کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے بہترین انتظامات پر ٹی ایم اے حویلیاں کی کارکردگی کو سراہا اور شہریوں سے بات کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے ملکی مقابلوں کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-1 علی شیر، ٹی ایم اوحویلیاں سجاد حیدر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔