پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) میں جشن نوروز کے موقع پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور گھروں میں سات اقسام کے کھانے تیار کئے گئے پرچم کشائی کی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کیپاراچنار میں ہر سال اکیس مارچ عید نوروز کے طور پر منایا جاتا ہے اور خوشی کے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے سب سے بڑی تقریب پاراچنار سے پانچ کلو میٹر دور علاقہ زیڑان میں واقع علی زیارت میں منعقد کی گئی جہاں پرچم کشائی کی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں گھروں میں سات اقسام کے کھانے عید نوروز کے موقع تیار کرنے کی روایت ہے مگر اکثر گھروں میں دس سے پندرہ اقسام کے کھانے تیار کئے جاتے ہیں اور گھروں میں انواع و اقسام کی کھانوں کی وجہ سے عید کے موقع پر بچے ذیادہ خوش نظر آتے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے