بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) شاہ فیصل ایڈوکیٹ بلا مقابلہ ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کے پر یس سیکر ٹری منتخب ہو گئے26مارچ کو بارکے سالانہ انتخابات ہو رہے ہیں صدرات کیلئے افتخار یوسفزئی اور سعید اللہ خان جبکہ جنرل سیکر ٹری کے عہدے کیلئے محمد علیم شاہ اور وقار احمد کے درمیان مقا بلہ ہو گا اسی طر ح نائب صدارت کی نشست پر شیر علی اور محسن نیاز فنانس سیکر ٹری کیلئے ناصر رضا اور ضیاء الحق جائنٹ سیکر ٹری کیلئے اشفاق حسین اور وقار  احمد جو نیئر جبکہ لائبریرین کے عہدے پر شہر یار اور قیصر خان کے درمیان مقابلہ ہو گا چیئر مین الیکشن بورڈ کے مطا بق دستبردار ہونے والے امیدوار اپنی درخواست 24مارچ دو بجے سہ پہر تک دے سکتے ہیں امیدواروں کی حتمی فہرست25مارچ کو جاری کردی جائے گی جبکہ پولنگ26مارچ کو بار روم بٹ خیلہ میں ہو گی اور اسی دن کامیابی عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے