اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) عمران خان کا استعفی کا اعلان آج جلسہ میں امکان۔ عمران خان کا آج استعفی اور پنجاب اسمبلی تھوڑنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تجزیہ کاروں کا خیال ہے کے عمران خان کا سر پرائز استعفا ہو سکتا ہے۔سیاسی منظر نامے پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے جہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا ہے۔ اس پیشرفت سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطح کا وفد آج شام ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کرے گا اور یہ ملاقات آج شام اسلام آباد میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی سیاسی تعاون اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جبکہ چوہدری شجاعت حسین پہلے سے وہی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین پر مشتمل وفد ق لیگ کی قیادت سے ملے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے