لاہور(مانند نیوز)وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتمادجمع کروا دی گئی۔تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے، قرارداد میں وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔قرارداد کے متن میں تحریر ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا، صوبے کے معاملات آئین کے تابع نہیں چلائے جا رہے، عثمان بزدار نے پنجاب میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا ہے۔قرارداد پر رانا مشہود، رمضان صدیق، ملک احمد، میاں نصیر احمد کے دستخط موجود ہیں۔واضح رہے کہ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے سے قبل اپوزیشن نے اس کا ڈرافٹ مکمل کیا تھا ۔

Courtesy Jang

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے