دوحہ (مانند نیوز ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ روسی جنگ کے سبب عالمی معیشت پر پڑنے والا دبا مشرق وسطی اور دیگر خطوں میں شہری بدامنی کا سبب بن سکتا ہے۔قطر میں ہونے والے دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کرسٹالینا گیورگیئیوا نے کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے اور اس کے بعد روس پر لگنے والی پابندیوں کے سبب پیدا ہونے والی معاشی مشکلات سے دنیا کے غریب لوگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ غریب ممالک کو خوراک کی قیمتوں میں اضافے اور ملازمتوں میں کمی کا سامنا ہے۔اس صورتحال کی مثال انہوں نے 2011 میں عرب اسپرنگ کے نام سے ہونے والے عوامی مظاہروں سے دی جب معاشی بحران کے سبب کئی عرب ممالک میں حکومتوں کے خلاف شدید مظاہرے ہوئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے