کیف (مانند نیوز ڈیسک) یوکرینی فورسز کے جوابی حملوں کے بعد روس نے بیلا روس میں فوج کو دوبارہ منظم کرنا شروع کردیا، صد پیوٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں اپنا مشن ہر حال میں پورا کرے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین میں روسی فورسز کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے، روسی زیر قبضہ علاقے ڈونیسک میں یوکرینی فوج نے مزاحمت کی۔ حملوں کے بعد روس نے اپنی افواج کو دوبارہ منظم کرنا شروع کر دیا، دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں پر فضائی حملے بھی بڑھا دیئے۔ادھر روسی صدر پیوٹن نے ٹی وی پر اپنے خطاب میں یوکرین جنگ میں حصہ لینے والوں کو شاباش دی، صدر پیوٹن نے کہا کہ روسی افواج مشکلات کے باوجود یوکرین میں اپنا مشن پورا کریں گی۔ لوہانسک کے علیحدگی پسند سربراہ ”لیونڈ پوسشنک“نے اپنے علاقے کو روس میں شامل کرنے کیلئے جلد ریفرنڈم کا اعلان کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے