لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وفاق کے بعد اپوزیشن نے پنجاب میں بھی محاذ سنبھال لیا اور اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کر ادی۔مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی رانا مشہود، سمیع اللہ خان، میاں نصیر احمد، رمضان صدیق،ملک احمد اور دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرائی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد متحدہ اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے جس میں وزیراعلی کی کارکر دگی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ متن  میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا، پنجاب کے معاملات آئین کے تابع نہیں چلائے جارہے، عثمان بزدار نے پنجاب میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا۔ آئین کے تحت اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد اب سپیکر 14 دن میں اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے پابند ہیں جبکہ تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو اپنے نمبر پورے 182 نمبر پورے کرنا ہیں،عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے۔واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کرائی جو اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی جاچکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے