نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) بھارت نے اڑیسہ میں زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ میزائل 70 کیلومیٹر کی رینج میں دشمنوں کی میزائل اور جنگی طیاروں کو تباہ کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔ میزائل کا تجربہ اوڈیشا کے آئی ٹی آر بالاسور میں کیا گیا۔  ڈی آر ڈی او کے ایک عہدیدار نے اطلاع دی ہے کہ یہ ائیرڈیفنس سسٹم ہندوستانی فوج کا حصہ ہے۔ تجربے میں میزائل نے کافی فاصلے سے ہی اپنے ٹارگٹ پر براہ راست حملہ کرکے اسے تباہ کر دیا۔قابل ذکر ہے کہ اس میزائل سسٹم کو اسرائیل کے تعاون سے ڈی آر ڈی ایل حیدرآباد اور ڈی آر ڈی او نے مشترکہ طور پر بنایا ہے۔اس سسٹم میں ایڈوانس ریڈار، موبائل لانچر کے ساتھ کمانڈ اینڈ کنٹرول سمیت انٹرسپٹر بھی موجود ہے۔گزشتہ 6 برسوں میں ہندوستان نے ہتھیاروں کی برآمدی میں 6 گنا اضافہ کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے