اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ مجھے مشاورت میں نہیں رکھا لیکن پیسوں کے دو چار ٹرک وزیراعظم اگر مجھے بھی دے دیتے تو بات یہاں تک نہ پہنچتی۔لیکٹرانک پاسپورٹ سہولت کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کیڑے مکوڑے پیسے لے کر اپنے ضمیر کو بیچتے ہیں، انہوں نے صدام حسین اور اسامہ بن لادن کا مال کھایا، مال اپوزیشن کی کمزوری ہے لیکن ضمیر فروش ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ضمیر فروشوں کی سوچ جو مرضی ہو لیکن عوام کی سوچ اور ووٹ عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان کے ساتھ میں چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ سارے لوگ تھوڑے عرصے کی بات ہے، آئندہ الیکشن میں آپ کی مقبولیت مزید بڑھے گی اور یہ سب چل کر آپ کے پاس واپس آئیں گے لیکن تب ان کو لات مار دینا لیکن عمران خان سب کو معاف کر دیتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ گیٹ نمبر 4 جی ایچ کیو کی پیداوار ہیں اور حمیدگل ان کا سیاسی مشیر ہوتا تھا، سب جانتے ہیں کہ میثاق جمہوریت کس نے کرایا تھا۔شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سعودی بادشاہ عبداللہ کے ذریعے فوج پر دباؤ ڈالا اور فوج کو مجبور کیا لیکن وہ ایسا نہیں چاہتی تھی کہ یہ سعودی عرب جائیں۔ اسی طرح کا ڈرامہ اٹک میں ہوا اور یہ بیمار ہوگئے جس کے بعد آرمی کے میڈیکل بورڈ نے رپورٹ دی کہ انکی صحت بڑی نازک ہے اور علاج کی غرض سے باہر جانے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے