اسلام آباد (مانند نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ جلد نگران سیٹ اپ آ جائے گا، الیکشن شفاف ہوں گے۔شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو تین دن سے چل رہا تھا کہ انتخابات واحد حل ہیں، یہ الیکٹڈ اور سیلیکٹد کا طعنہ دیتے تھے، اب ان کی اچکنیں نیکروں میں بدل گئی ہیں۔ یہ عوام میں جائیں اور مقابلہ کریں۔ ہمارے شہر میں تو پچھلے چار دن سے الیکشن مہم جاری ہے، حالیہ صورتحال سے متعلق عوام اور اسٹیبلشمنٹ کو اشاروں کنایوں میں کہہ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جلد نگران سیٹ اپ آ جائے گا، الیکشن مشینوں کے بغیر ہونگے۔شیخ رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہ عمران خان کو دو تہائی اکثریت دینے کے لیے تیار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس بھی عدالت میں جائے، سپریم کورٹ سپیکر کے خلاف نہیں جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے