برلن (مانند نیوز ڈیسک) جرمنی میں حکام  مبینہ طور پر ستاسی مرتبہ کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین لگوانے والے شہری کے بارے میں تفتیش میں مصروف ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے مطابق اس شخص کی عمر اکسٹھ برس ہے اور اس نے بظاہر مشرقی صوبوں سیکسنی اور سیکسنی انہالٹ میں بار بار کئی ویکسینیشن مراکز پر جا کر کورونا ویکسین لگوائی۔اندازہ ہے کہ اس نے چند مرتبہ تو ایک ایک دن میں تین تین ٹیکے بھی لگوائے تھے۔ اسے بالآخر شہر ڈریسڈن کے ایک ویکسینیشن مرکز کے ایک کارکن نے پہچان لیا کہ وہ پہلے بھی حفاظتی ٹیکے لگوا چکا تھا۔پولیس کا خیال ہے کہ اس شخص نے ایسا اپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ان افراد کو فروخت کرنے کے لیے کیا۔ جو اپنی ویکسینیشن نہیں کرانا چاہتے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے