باجوڑ (مانند نیوز ڈیسک) حکومت خیبر پختونخوا کے پالیسی اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار 1 شیر رحمان نے عنایت کلے بازار کا اچانک دورہ کیا اور مختلف اشیائے خوردونوش کی دکانوں کا معائنہ کیا۔انھوں نے بیکری،کریانہ سٹورز، فروٹ اور سبزی شاپس، اور دوسرے اشیاء کے سٹالز اور دکانوں کا چیک اپ کیا اور اشیائے خوردونوش کے آپ ڈیٹڈ نرخ نامے، معیار اور ایکسپائری چیک کیا۔ انھوں نے دکانداروں کو وارننگ دی کہ نرخ نامے سے تجاوز، ایکسپائر اور غیر معیاری چیزوں کی فروخت قانوناً ممنوع اور جرم ہے اور جو دکاندار اس کا مرتکب پایا گیا اس کی خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔