بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشفاق خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم نے لاء اینفورسمنٹ آفیسر دوستی رحمان کے ہمراہ تحصیل بٹگرام میں مختلف سلاٹرہاوسز کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے سلاٹرہاوس میں صفائی کے مسائل پر نوٹس لیکر اقدامات اٹھانے کی فوری ہدایات بھی جاری کی انھوں نے کہاکہ صفائی سمیت عوام کو درپیش دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائے اور عوام کے مسائل و مشکلات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔*