لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخابات کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اس ضمن میں لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی جس میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ پنجاب میں و زیراعلیٰ کا عہدہ خالی ہے اس پرجلد از جلد الیکشن کرائے جائیں۔درخواست میں مزید کہا گیاکہ سیکرٹری اسمبلی اور انتظامی افسران پرویز الٰہی کے غیر قانونی احکامات مان رہے ہیں اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے بلا جواز تاخیر کی جارہی ہے۔درخواست  میں موقف اپنایا گیا کہ جب تک وزیراعلیٰ کا انتخاب نہ ہو تب تک آئین کے آرٹیکل130 کے تحت اسمبلی کا اجلاس ملتوی نہیں کیا جاسکتاہے۔درخواست میں جن افراد کو فریق بنایا گیا ہے ان کے بارے میں کہا گیا کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے ہیں لہذا عدالت جلد حکم جاری کرے اور انتخاب ممکن بنائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے