پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ اکوڑہ  خٹک پولیس کی کار لفٹر گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔ 02 کار لفٹرگروہ گرفتار۔نوشہرہ کے مختلف مقامات سے چوری شدہ 03 موٹر کاریں برآمد۔ملزمان پارٹس کی شکل میں گاڑیاں بیجتے تھے واحد زمان سسکن جہانگیرہ نے 29-03-2022 کو پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ اُس نے جہانگیرہ سٹاپ میں موٹرکار کھڑی کی اور نماز ادا کرنے چلا گیا۔جب واپس آکر دیکھا تو نامعلوم چور موٹر کار کو چوری کرکے لے گئے تھے۔اسی طرح کا ایک اور وقوعہ 06-04-2022 کو امتیاز احمد کیساتھ پیش آیا بائی جہانگیرہ سے نامعلوم ملزمان اسکی۔موٹر کار چوری کرکے لے گئے۔دونوں مقدمات میں فوری طور پر مقدمات درج کرکے تفتیش  اور موٹر کاروں  کی تلاش شروع کر دی گئی۔ان واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسرمحمد عمر خان نے ارشد احمد ڈی ایس پی اکوڑہ  خٹک کی سربراہی میں حنیف حنیف خان ایس ایچ اواکوڑہ  خٹک پرمشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری اورمال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے مختلف جگہوں سے CCTVفوٹیج حاصل کی۔مختلف مقامات سے مشتبہ ملزمان کے نقل و حرکت کے بارے میں ڈیٹیل حاصل کی گئی۔انتھک محنت اور کوشش کی بدولت ملزمان تک رسائی حاصل کرلی گئی۔ملزمان محمد حیات ولد داود ساکن رشکئی اور محمد عارف ساکنغلہ ڈھیر کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے نوشہرہ میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزمان کی نشان دہی پر  چوری شدہ 03موٹر کاریں برآمد کرلئے گئے۔ملزمان گاڑیوں کو چوری کرکے پارٹس کی شکل میں بیجتے تھے۔ملزمان نے دوران تفتیش اپنے دیگر شریک جرم کے نام بھی بتا دئیے جنکی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر کوششیں جاری ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے