ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے سپیشل پرسنز(گونگھے، بہرے) افراد میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے ملاقات کی اور 50 افراد جن میں مرد و خواتین میں خوراک کے تھیلے تقسیم کیے۔ خوراک کے بیگز میں (آٹا، گھی، دال،چائے کی پتی، چینی، روح افزاء) اشیاء رکھی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام لوگوں سیاپنے دفترمیں ملاقات کی۔ ملاقات کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام شرکاء کے ساتھ مل کر اجتماعی دعا کی اورانتظامیہ کی جانب سے مستقبل میں بھی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن اور اسسٹنٹ کمشنرانڈر ٹریننگ بھی اس موقع پر موجود رہے اور لوگوں میں خوراک کے تھیلے تقسیم کیے۔