اسلام آباد (مانند میڈیا)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے وضاحت کی ہے کہ میں نے کہا تھا کہ پارٹی کے باہر غیر جمہوری فیصلہ ساز ہیں وہ ایک غلط بیانیہ پھیلا رہے ہیں۔جھوٹ وہ پھیلا رہے ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ 40ایم این اے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام پارلیمنٹیرین بانی کے وفادار اور جماعت سے جڑے ہوئے ہیں۔مشاورت کے بعد طے پایا کہ جھوٹے بیانیہ سے متعلق بات ضروری کی جائے۔ سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ میرے بیان کا کوئی تعلق پارٹی کے کسی ممبر سے بالکل نہیں، جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے کہ جنید اکبر اور وزیراعلیٰ کی جگہ کوئی اور آئے گا۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی کی مذاکرات میں نمائندگی جائز بات ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اشاروں کنایوں میں بتایا جا رہا ہے کہ سہیل آفریدی کسی سیف ہائوس میں ہیں، تھانے یا جیل میں نہیں رکھا گیا۔ اس سے قبل سلمان اکرم راجا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سہیل آفریدی قانون اور آئین کی رو سے آج بھی وزیراعلیٰ ہیں۔ وسوسہ پھیلانے والے سانپوں اور سنپولیوں کو شکست ہوگی۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اتفاق پر اس وقت غیرجمہوری فیصلہ سازوں کا حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیانیہ پھیلایا جارہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 68 ارکان بطور گروپ فیصلہ کرنے والے ہیں۔ کہا جارہا ہے بانی اور پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی کی اجازت کے بغیر وزیراعلیٰ کا فیصلہ ہونے والا ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ اسی گروپ نے آخری دنوں میں سہیل آفریدی اور ٹیم سے رابطہ منقطع کیا تھا۔ کہا جارہا ہے اسی گروپ نے سرکاری جبر، ایمرجنسی اور گورنر راج کی راہ ہموار کی۔پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جب تک تحقیقات مکمل نہ کرلی جائیں تب تک کسی سازشی بیانیے پر یقین نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنید اکبر خیبر پختونخوا میں پارٹی کے بدستور صدر ہیں۔ جنید اکبر کا تقرر بانی پی ٹی آئی نے خود کیا ہے، ان کی غیر موجودگی میں صوبے کے قائم مقام صدر علی اصغر خان ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ سہیل آفریدی قانون اور آئین کی رو سے آج بھی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہیں۔ وسوسہ پھیلانے والے سانپوں اور سنپولیوں کو شکست ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے