واشنگٹن(مانند میڈیا) امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے 5 افراد، 4 کمپنیوں اور 9 بحری جہازوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ پابندیاں آپریشن اکنامک آٹ کاسٹ کے تحت عائد کی گئی ہیں جن کی زد میں سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں قائم وہ شپنگ ایجنٹس بھی آئے ہیں جو ایران کی معاونت میں ملوث ہیں۔پابندیوں کی فہرست میں دبئی میں قائم کمپنی وائلر شپنگ لائن بھی شامل ہے جبکہ پاناما اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے 9 بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ایران کی مدد کرنے والے افراد اور اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے