اسلام آباد (مانند نیوز) ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کا بل ترک پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ اتحاد مستقل نوعیت کا ہوگا اور کوئی بھی فریق ابتدائی 10 سال تک معاہدے سے الگ نہیں ہوسکے گا۔

10 سال بعد کسی بھی ملک کو علیحدگی اختیار کرنے کے لیے کم از کم 3 ماہ قبل تحریری نوٹس دینا ہوگا، فریقین دفاع، دفاعی صنعت اور سلامتی کے شعبوں میں قریبی تعاون کریں گے۔

ذرائع کے مطابق فریقین معاہدے کے تحت حاصل خفیہ معلومات اور دستاویزات کی رازداری برقرار رکھیں گے اور قومی قوانین کی پابندی کریں گے۔

خفیہ معلومات اور دستاویزات ’فریقین کے سوا کسی بھی ریاست، کمپنی یا شخص کے ساتھ شیئر نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب میں سے کسی بھی ایک ملک پر بیرونی حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے