اسلام آباد (مانند نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او آرڈیننس 1960 کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض کر دیے۔ 

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ضلعی پولیس افسر سے کیس موصول ہونے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر فوری کارروائی کرے گا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرز کو ضلعی سطح پر بروقت حفاظتی اقدامات کے اختیارات دیے گئے ہیں۔

قبل ازیں پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے