اسلام آباد (مانند نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور دوست نہیں، غلطی سے رشتہ دار ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 13 سال کا حساب 11 دن میں نہیں ہو سکتا، تجاوزات کے خلاف کارروائی میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، تجاوزات میں ملوث کسی بھی انتظامی افسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اضاخیل میں ناقص گندم سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ موصول ہو چکی، وزیراعظم جلد پشاور کا دورہ کریں گے، 100 روزہ منصوبے سمیت دیگر پلانز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، بعض جماعتیں معدنیات پر قبضے سے متعلق غلط خبریں اور تاثر پھیلا رہی ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ایمل ولی اور جماعت اسلامی کی قیادت سے خود ملاقاتیں کی ہیں، صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہو چکا، جلد وفاقی کمیٹی کا اجلاس بھی بلایا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے