ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت  نے کہا کہ مون سون سے پہلے نالوں کی صفائی کے حوالے شہری نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون یقینی بنائیں۔انہو ں نے ٹی ایم اے، ایریگیشن، کینٹ بورڈ اور واسا اپنے ایریا میں نالوں کی صفائی جلد مکمل کرنے کی ہدا یت کی۔سوئی گیس کی جانب سے جب نالے کے ساتھ نالے کی چوڑائی کو بڑھایا جائے گا۔ ایبٹ آباد نے ایس این جی پی ایل کی جانب سے رضاکارانہ طور پر نالے کی چوڑائی کے لیے جگہ کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیا۔ سیٹھی مسجد، ایوب میڈیکل کمپلیکس، سمال انڈسٹریز، جھنگی، جب پل، بلال ٹاؤن اور دیگر ایریا میں نالوں کے چوک پوائنٹس کی صفائی ترجیع بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔انتظامیہ، ایریگیشن اور کینٹ بورڈ مل کر چوک پوائنٹس کی نشاندہی اورتجاوزات کے خاتمے کے لیے کاروائی یقینی بنائیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں مون سون سے پہلے نالوں کی صفائی کے حوالے سے تمام محکمہ جات کے افسران کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس میں چیئرمین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد،ضلعی مصالحتی کمیٹی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ ایازسلیم رانا، سی  ای او کینٹ بورڈ ایبٹ آباد،اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن، ٹی ایم او ایبٹ آباد، ٹی ایم او حویلیاں، ایکسین ایریگیشن، نمائندہ ایس این جی پی ایل، چیف سینٹری انسپکٹر واسا، نمائندہ سٹیشن ہیڈ کواٹر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے