ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے کہا کہ دھمتوڑ بائی پاس سے سیاحت کے فروغ میں اضافی اور ایبٹ آباد شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔دھمتوڑ بائی پاس کے باقی ماندہ کام کو جلد مکمل کیا جائے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں دھمتوڑ بائی پاس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس میں ایف ڈبلیو نے دہمتوڑ بائی پاس کے حوا لے سے بر یفینگ دیتے ہو ئے بیاتا کہ ایف ڈبلیو او، نیس پاک، سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے دہمتوڑ با ئی پا س سڑک پر کام تیزی سے جاری ہے اور مقرر وقت میں مکمل ہو جا ئے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دھمتوڑ بائی پاس روڈ پر پولیس سٹیشن کا قیام بھی عمل میں لایا جارہاہے۔لینڈایکو زیشن کے حوالے سے لوگوں کو رقوم کی فراہمی جلد یقینی بنائی جائے اور موٹر وے انٹر چینج، جی ٹی روڈ اور دھمتوڑ میں بڑے سائز کے سائن بورڈز کی تنصیب مکمل کی جائے۔ دھمتوڑ بائی پاس کے اطراف رائٹ آف وے کے اندر تمام قسم کی تجاوزات کے خلاف کاروائی یقینی بنائی جائے۔ٹی ایم اے ایبٹ آباد اور حویلیاں دھمتوڑ بائی پاس کے اطراف رائٹ آف وے کا خیال رکھتے ہوئے تعمیرات پر قانون کے تحت عملدرآمد یقینی بنائیں۔ کمشنر اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شہاب محمد خان، چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی ایاز سلیم رانا، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد حسان احسن، نمائندہ ایف ڈبلیو او، ٹی ایم او ایبٹ آباد، ٹی ایم حویلیاں، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو آصف اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں عکاشہ کرن، تحصیلدار لینڈ ایکوزیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔