پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) پاراچنار کے قریب فورسز کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مزدور جاں بحق دوسرا بھائی شدید زخمی ہوگیاڈسٹرکٹ ہسپتال پاراچنار کے سامنے مین روڈ پر لاش کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے حادثہ متاثرین کے رشتہ داروں اور علاقے کے عمائدین نے کہا کہ دو مزدور بھائی کام ختم کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے کہ پاراچنار کے قریب فورسز کی گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے عابد حسین نامی موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ اس کا دوسرا بھائی شدید زخمی ہوگیا مقررین کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد باوردی ڈرائیور نے گاڑی بھگادی اور زخمی مزدور نے زخمی حالت میں تیس کلو میٹر تک موٹر سائیکل پر گاڑی رکوانے کیلئے پیچھا کیا مقررین نے متاثرین کو انصاف کی فراہمی اور ڈرائیور کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ڈی پی او اور فورسز کے کرنل واقعے کے بعد ہسپتال پہنچے اور کہا کہ واقعے کے خلاف تحقیقات کی جائے گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے