سوات (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر بے گھر، بے سہارا، غریب اور کم آمدن والے افراد کی سہولت کی خاطر رمضآن دسترخوان کا بندوبست کیا ہے، رمضآن دسترخوان کے تحت شیلٹر ہوم میں سحری اور اللہ اکبر مسجد سیدو شریف میں افطاری کا بندوبست کیا گیا ہے۔ رمضآن دسترخوان کا آغاز رمضآن المبارک کے آغاز سے ہی کردیا گیا تھا جس میں مختلف افراد روزانہ کی بنیاد پر سحری اور افطاری میں شریک ہورہے ہیں۔ افطاری میں ہسپتالوں میں آئے مریضوں کے اٹینڈنٹس، مسافر اور روزگار کی تلاش میں آئے افراد کثیر تعداد میں شریک ہورہے ہیں۔ رمضآن دسترخوان کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ رمضآن المبارک میں عوام خصوصاً غرباء کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ امسال شیلٹر ہوم میں سحری کا خصوصی بندوبست کیا گیا ہے جسمیں ضرورت مند افراد شریک ہورہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں تحصیلوں میں متحرک ہیں اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور ساتھ ساتھ تحصیل لیول پر سستا بازاروں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں اشیاء خوردونوش عوام کو رعائتی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شکایات کے ازالے کے لئے بھی ڈسک قائم کئے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے