سوات (مانند نیوز ڈیسک) رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور معیار اور سرکاری نرخ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں متحرک۔ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں میں ٹیمیں اشیا کے معیار اور نرخ کے مطابق دستیابی کے لئے انسپکشن کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر کبل عامر علی شاہ نے کانجو بازار میں انسپکشن کے دوران مردہ جانور کو ذبح کرنے اور گوشت فروخت پر سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مردہ جانور کا گوشت فروخت کرنے کے جرم میں دو دوکانوں کو بھی سیل کیا گیا۔ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اے سی کبل عامر علی شاہ کا کاروائی کے حوالے سے کہنا تھا کہ بعض انسان دشمن عناصر ماہ صیام جیسے بابرکت مہینے کا بھی خیال نہیں رکھتے اور مردہ گوشت فروخت کرنے جیسے سنگین جرم کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ایسے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ انسپکشن کا سلسلہ جاری رہے گا اور اپیل کی کہ عوام بھی ایسے افراد کی نشاندہی کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے