پشاور (مانند نیوز ڈیسک) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے اور پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی وزیراعظم کو پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد گورنر شاہ فرمان نے کہنا تھا کہ وہ شہباز شریف کو بحیثیت وزیراعظم پروٹوکول نہیں دے سکتے اور جس دن وہ وزیراعظم منتخب ہوئے وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے جس پر شاہ فرمان نے پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا اور اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کر دیا ہے۔دوسری جانب شاہ فرمان کے مستعفی ہونے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کے گورنرخیبرپختونخوا کے عہدے پر فائز ہونے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے