کولمبو (مانند نیوز ڈیسک) شدید معاشی بحران سے دوچار ملک سری لنکا کی حکومت نے ملک دیوالیہ ہونے کا اعلان کردیا۔سری لنکا میں معاشی بحران اس قدر شدید ہوگیا ہے کہ عوامی غصہ اب سڑکوں پر نظر آرہا ہے، جس کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ عوام سری لنکن صدر کے گھر کے باہر بھی احتجاج کررہے ہیں۔حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرکے فوج کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ملک میں بڑھتے ہوئے پُرتشدد مظاہرے کے پیش نظر حکومت نے فوج کو بغیر کسی وارنٹ گرفتاری کے اختیارات بھی دے دئیے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا نے اپنے تمام بیرونی قرضوں سے نادہندہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔حکومت کے پاس تیل کی درآمد کے لیے غیر ملکی کرنسی کا بحران تھا جبکہ تیل کے بحران کے باعث ملک کو بجلی کی بھی شدید قلت کا بھی سامنا رہا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضوں اور ٹیکس سے متعلق حکومتی اقدامات بدترین معاشی بحران کی وجوہات میں شامل ہیں۔سری لنکا میں چینی کی قیمت 290 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ چاول 500 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔یہیں نہیں پائوڈر دودھ کا 400 گرام والا پیکٹ 790 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے