اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی جانب سے مبارکباد کا پیغام بھجوانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پُرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہشمند ہے۔ منگل کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام دیرینہ مسائل بشمول مسئلہ جموں و کشمیر کا پُرامن طریقہ سے حل ناگزیر ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ آئیں مل کر امن کا حصول ممکن بنائیں اپنے لوگوں کی سماجی اور معاشی ترقی پر توجہ دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے