کراچی (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی آمد کے موقع پر دوران پرواز اجلاس کیا جس میں انہوں نے کراچی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ لی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے ایک روزہ دورے کے موقع پر دوران پرواز اجلاس کی صدارت کی جس میں مفتاح اسماعیل سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کراچی کے مسائل اور ملک کی معیشت سے متعلق غور کیا گیا اور وزیراعظم نے کراچی کو درپیش چیلنجز پر بھی بریفنگ لی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس اجلاس کے منٹس بھی خود بنائے، اس موقع پر انہوں نے شرکاء اجلاس سے کہا کہ پاکستان تیزی سے آگے بڑھے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی ہے بعد ازاں وہ ایم کیو ایم کے دفتر بہادر آباد اور وزیراعلی ہاس جائیں گے۔وہ وزیراعلی ہاس میں امن و امان وترقیاتی منصوبوں سمیت تمام اجلاس کی صدارت کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے