اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ سب میرین کیبل پر ری کنفیگریشن کا عمل مکمل ہوگیا، انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو4 کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی صبح 3بجے اپنے شیڈول کے مطابق مکمل ہو گئی۔بیان میں بتایا گیا کہ یہ ایک معمول کی طے شدہ مرمت کی سرگرمی تھی۔ ملک بھر میں تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق ہیں۔ اس سے قبل پی ٹی اے کے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 21 اپریل کی رات 2 بجے سے صبح 7 بجے تک پاکستان میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے