اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی،ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مولانا فضل الرحمن نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں پیش کئے گئے ملکی معیشت کے اعشاریوں پر تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ کابینہ کے مل کر ملک کو ان مشکل حالات سے نکالنے کے عزم کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خوش آئند قرار دیا۔ملاقات میں وفاقی وزراء رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کی بھی شریک تھے۔