اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی، جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔جمعرات کو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیرِ اعظم کو پہلے کابینہ اجلاس میں ملکی ترقی کیلئے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم پر مبارکباد پیش کی،وزیرِ اعلیٰ سندھ نے وزیرِ اعظم کو سندھ کے انتظامی امور پر بھی بریفنگ دی۔وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ہدایت کی کہ ماہ صیام کے دوران عوام کو دیئے گئے ریلیف پیکیج پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے،موجودہ حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے،عوامی ریلیف کیلئے صوبے اور وفاق مل کر کام کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی کی ضرورت پر زور دتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران جو ریلیف پیکج دیا گیا ہے اس پر عملدرآمد کیا جائے۔