لاہور (مانند نیوز ڈیسک) بجلی بحران سر اٹھانے لگا، لاہور، راولپنڈی،فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ،کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔گرمی کی شدت بڑھتے ہی ماہ صیام میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکا۔ بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال مزید بڑھ گیا، گرمی کی شدت بڑھتے ہی لیسکو کی بجلی کی طلب 4400 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔فیصل آباد اور راولپنڈی میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے سبب شہری شدید مسائل سے دوچار ہیں۔بلوچستان میں بھی صورتحال مختلف نہیں، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہیں، کوئٹہ شہر میں چھ سے سات گھنٹے، مضافات میں 12 سے 13 گھنٹے شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر ہے، کراچی والوں کیلئے گرمی وبال جان ہے تو ملیر،سعود آباد، رفیع گارڈن ملیر سٹی، گلستان جوہر سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی نے رمضان کے دوران ناک میں دم  کئے رکھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے