اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم سچر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو سیکورٹی کے فوری اور موثر اقدامات کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو ذاتی طور پرعمران خان کی سیکورٹی امورکی نگرانی کرنے اور احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی جس کے بعد وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکریٹریز کو لکھے گئے ہنگامی خط میں سابق وزیراعظم عمران خان کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ وزارت داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کر دیں۔ہنگامی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ملک بھر میں جہاں بھی جائیں ان کی سیکورٹی کویقینی بنایا جائے۔عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ پر بم ناکارہ بنانے سمیت دیگرضروری سیکورٹی اقدامات کئے جائیں۔واضح رہے کہ۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ایک مراسلہ بھیجا تھا جس میں انہیں آگاہ کیا گیا تھا کہ لاہور جلسے کے دوران ان کے لیے سکیورٹی تھریٹ  ہے لہذا جلسے سے آن لائن خطاب کر لیں یا اگر بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں تو اس کے شیشے نہ کھولیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے