اسلام آباد(نمائندہ مانند)دوشمن خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے عمران خان پر لاہور میں حملہ کرنے کا امکان۔شہباز شریف نےسابق وزیراعظم کو سیکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کی ہیں۔وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کو ذاتی نگرانی کرنے اور احکامات پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف  کے احکامات پر وزارت داخلہ حرکت میں آگئی۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو صوبے میں نقل و حرکت کے دوران فول پروف سیکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ ڈی سی لاہور نے عمران خان کو مینار پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا تھا۔ خیال رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے 16اپریل کو تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا جس میں خدشہ ظاہرکیا گیا کہ ملک دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف عوامی اجتماعات کے موقع پرسابق وزیر اعظم عمران خان پر حملوں کا خدشہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے