پاراچنار (مانند نیوزڈیسک) کرم پولیس کی جانب سے شہادت امام علی علیہ السلام کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سمیت ضلع کرم کے مختلف امام بارگاہوں میں جاری مجالس کی سیکورٹی کیلئے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں دیرپا امن و امان قائم رکھنے کے لیے شہادت حضرت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سمیت دیگر مختلف علاقوں کے امام بارگاہوں میں منعقدہ مجالس عزاء فل پروف سیکیورٹی حصار میں جاری ہے کرم پولیس کی بھاری نفری پاراچنار شہر میں تعینات کی گئی ہیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ لی جارہی ہیں ریڈ زون ایریاز میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے مرکزی امام بارگاہ کے اطراف اور شہر میں پولیس فورس اور پاک فوج کے جوانان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں پاراچنار شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں کے امام بارگاہوں میں مجلس عزاء، سحر وافطار کے اوقات میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز دیگر پولیس افسران کے زیر نگرانی جوانوں پر مشتمل پولیس دستوں کے پیدل گشتوں اور ریپڈ ریسپانس فورس، نارکوٹکس ایرڈیکشن ٹیم و ڈولفن فورس پر مشتمل موبائل گشتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور تمام انچارجان اپنے سرکلز کے امام بارگاہوں کے سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ لوئر کرم سمیر عباس زیارت اور علیزئی سرکل کے امام بارگاہوں میں مجلس کے سیکورٹی کا بھی خیال رکھا گیا ہے صدہ سٹی، بگن، سنٹرل کرم ڈوگر اور اس کے آس پاس مسجدوں میں نمازیوں کی تراویح اور دیگر عبادت گاہوں کے سیکیورٹی انتظامات کو بھی مزید سخت کر دی گئی ہےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ کی خصوصی ہدایت پر تمام سرکلز پولیس افسران رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہادت حضرت امام علی علیہ سلام کے مناسبت سے جاری مجلس عزاء کے سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کررہے ہیں۔