کراچی (مانند نیوز ڈیسک) ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللّٰہ کو مراسلہ بھیجا ہے۔مفتی تقی عثمانی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کا مسئلہ دشمن نے پروپیگنڈے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ان کا طالبان سربراہ کے نام خط میں کہنا ہے کہ اماراتِ اسلامیہ کے فراخدلانہ اور حکیمانہ اقدامات کی قدر کرتے ہیں۔مفتی تقی عثمانی کا اپنے خط میں مزید کہنا ہے کہ ہماری رائے میں شرعی حدود کے تحت لڑکیوں کی تعلیم ضروری ہے۔ملا ہیبت اللّٰہ کے نام خط میں انہوں نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ خواتین ملک اور معاشرے کی اہم ضرورت ہیں۔مفتی تقی عثمانی کا طالبان سربراہ کے نام خط میں کہنا ہے کہ یہ غلط تاثر ہے کہ اسلام یا اماراتِ اسلامیہ خواتین کی تعلیم کے خلاف ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے لیے لڑکوں سے علیحدہ تعلیم کا نظام ہونا چاہیے، لڑکوں، لڑکیوں کے لیے الگ جگہ نہ ہونے کا مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔مفتی تقی عثمانی کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے اوقاتِ کار بنائے جا سکتے ہیں، مسئلے کو باہمی مشاورت اور تدبیر سے حل کیا جا سکتا ہے۔ملا ہیبت اللّٰہ کے نام خط میں ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے یہ بھی کہا ہے کہ مخالف پروپیگنڈے کی عملی تردید بھی اہم مقاصد میں شامل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے