اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید سے متعلق پھیلائی جانے والی خبر کی تردید کی گئی ہے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ اسد مجید کے حوالے سے مراسلے پر ذرائع سے پھیلائی جانے والی خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔ بیان میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ فیک نیوز پھیلانا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے، یہ عوام کی خدمت نہیں۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ غیر ذمے دارانہ رویہ مسترد کرنا ہر کسی کی ذمے داری ہے، فیک نیوز کو مسترد کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے