کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) ریسکیو 1122 کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ نوید خان کر رہے تھے۔تقریب میں ریسکیو 1122 کی بہترین کارکردگی پیش کرنے والوں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ نوید خان نے کہا کہ تمام سٹاف بہترین کارکردگی پیش کر رہا ہے جس کی وجہ سے ریسکیو 1122 کوہاٹ کی سروس میں بہتری آ رہی ہے اور امید ہے کہ باقی اسٹاف بھی سخت محنت کرتے ہوئے خود کو انعامات اور اعزازات کا حقدار ٹھرائے گا جس سے ادارے کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔