ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مر ت نے کہا کہ چا ئلڈ لیبر کی روک تھام،پروفیشنل بیگنگ، باونڈڈ لیبر اور ہیومن ٹریفکنگ کی روک تھام اورخاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پیر کے روزڈسٹرکٹ ویجلنس کمیٹی ایبٹ آّباد کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد اور اقدامات کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد سبزی منڈی اور ساحل فاؤنڈیشن کے تعاون سے سبزی منڈی میں کام کرنے والے بچوں کے کوائف کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد اور اعداد و شمار مرتب کریں۔ انہوں نے تمام ڈیپارٹمنٹس کو لوگوں کے درمیان آگاہی پیدا کرنے، چائلڈ لیبر کی روک تھام، ہیومن ٹریفکنگ کی روک تھام کے حوالے سے مہم کے انعقاد پر زور دیا۔ ڈپٹ کمشنر ایبٹ آباد نے تمام ڈیپارٹمنٹس کو چائلڈ لیبر، ہیومن ٹریفکنگ کے حوالے سے کیسز کی نشاندہی کی ہدایت کی جس کے بعد قانون کے مطابق کاروائی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے ضلع بھر میں تمام بیگرز کے اعداد و شمار جمع کرنے کے حوالے سے ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام شرکاء پر زور دیا کہ وہ ڈیٹا جمع کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیٹا کی پڑتال کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جبری طور، اجرت کے بغیر کام کرنے والے نابالغ بچوں کی نشاندہی یقینی بنائی جائے تا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس محمد عابد، چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی جنرل(ر) ایاز سلیم رانا، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن، ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، ڈی ایس پی انوسٹیگیشن اشتیاق خان، نمائندہ ساحل آرگنائزیشن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر عبد الرحمن، سوشل ویلفیئر ایبٹ آباد، اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ سارہ زینب اور دیگر افسران نے شرکت کی۔