سوات (مانند نیوز ڈیسک) ضلع سوات میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کی ہوائی فائرنگ، آتش بازی، پیلنگ رائڈنگ، اسلحے کی نمائش اور کریکرز اور آتشیں مواد فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پابندی کا اطلاق 15 روز کے لئے ہوگا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چاند رات منانے اور عید الفطر کی خوشی میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں مشکلات پیش اتی ہیں اور قیمتی جانوں کے نقصان کا بھی خدشہ رہتا ہے۔ جس کی بناء پر پابندی لگائی جاتی ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے