ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر رمضان کریم کے دوران مارکیٹس کا معائنہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مین بازار، کچہری روڈ پر فروٹ، سبزی، کریانہ، جنرل سرورز کا معائنہ کیا، ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی، ایکسپائرڈ آئٹمز، سگریٹ، ممنوعہ ادویات کی فروخت پر کاروائی عمل میں لائی۔ اس موقع پر ٹریفک پولیس، ٹوبیکو کنٹرول سیل نمائندہ، لائیو سٹاک سپیشلسٹ اور ڈرگ کنٹرول کے افسران بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔