سواتُ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوات فضل خالق نے ایس ڈی ای او آفس مٹہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے محکمہ تعلیم کے روزمرہ کے امور کا معائنہ کیا۔انہوں نے درجہ چہارم ملازمین کو یونیفارم کے استعمال کی خصوصی تاکیدکی۔انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اس شعبے کی ترقی پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ دورے کے موقع پر اے ایس ڈی ای اوز اور اے ڈی ای اوز نے انہیں آفس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوات فضل خالق نے ایس ڈی ای او آفس کے کام کو سراہا اور ہر قسم تعاون کا یقین دلایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے