سوات (مانند نیوز ڈیسک) حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں عوام کو سبسڈائزڈ اٹا کم قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سب ڈویژن کی سطح پر خصوصی ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر سبسڈائزڈ اٹا ٹرکوں کے زریعے عوام کو براہ راست فراہم کیا جائے گا،سبسڈائزڈ آٹا کسی دکاندار کو فراہم نہیں کیا جائے گا، جبکہ عوام براہ راست ٹرکوں سے مناسب قیمت پر آٹا حاصل کر سکیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یہ تمام عمل علاقے کے اراکین صوبائی اسمبلی کی مشاورت سے ہو گا۔ تمام متعلقہ محکموں بشمول ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکے نمائندے تقسیم کے موقع پر موجود ہوں گے تاکہ پورے عمل کی جانچ اور نگرانی کی جاسکے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آٹے کی تقسیم سے قبل عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے میں سوشل میڈیا کو بھی استعمال کیا جائے گا۔ اجلاس میں مارکیٹ میں گھی کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا، چونکہ گھی کی قیمت میں کمی آئی ہے جس کی دستیابی کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے