کراچی (مانند نیوز ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔منگل کے روز کاروباری دن کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 222روپے سے تجاوز کرگیا۔قبل ازیں پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20روپے پر بند ہوا تھا تاہم  منگل کوکاروبارکے دوسرے روز 6.90روپے کے اضافے سے 222روپے 10پیسے ہوگیا۔دوسری جانب گزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پار پاکستانیوں سے 31ارب 20کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہوئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق جون 2022کے دوران دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 2ارب 76کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ جون میں موصول ہونے والی ترسیلات زر کا حجم ماہانہ بنیاد پر 18.4جب کہ سالانہ بنیادوں پر 1.7 فیصد زیادہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے