لوئردیر (نمائندہ مانند) تیمرگرہ میں انتظامیہ اور ڈرگ انسپکٹر کا میڈیکل سٹوروں اور کلینکل لیبارٹریوں پر اچانک چھاپے،کئی میڈیکل سٹورز اور لیبارٹریاں سیل،جبکہ کئی غیر قانونی لیبارٹری مالکان دکانات بند کرکے فرار ہوگئے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز لوئر دیر تیمرگرہ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ مس شوانہ حلیم نے ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کیپٹن ریٹائرڈ زبیر خان نیازی کے ہدایات پر عوامی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے سینئر ڈرگ انسپکٹر ضیاء اللہ اور حمید اللہ خان،اسسٹنٹ راحت خان اور دیگر سٹاف اور لیویز فورس،پولیس سٹاف کے ہمراہ تیمرگرہ میں چھاپے مارکر غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد میڈیکل سٹورز اور کلینیکل لیبارٹریوں کو سیل کردیا۔ جبکہ ڈیر سارے غیر قانونی میڈیکل سٹور اور کلینیکل لیبارٹریاں چلانے والوں نے چھاپہ مار ٹیم کو دیکھ کر دکانات بند کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مس شوانہ حلیم اور ڈرگ انسپکٹران نے تیمرگرہ میڈیسن مارکیٹ میں کاروباری لوگوں کو ہدایات جاری کیئے کہ سختی سے تنبہہ کیے کہ وہ انسانی جانوں سے نہ کھیلیں بلکہ صرف اور صرف قانونی طور پر کاروبار کریں۔انہوں نے کہا کہ غری قانونی کام کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی،بغیر لائنس یا غیر تربیت یافتہ عملہ قطعا سٹوروں اور لیبارٹریوں میں نہ بیٹھے،انہوں نے کہا کہ چھاپوں کا سلسلہ مذید تیز کیا جائیگا جبکہ غیر قانونی کام کرنے والے افراد کی خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے