درگئی ( نمائندہ مانند ) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی میں آئی یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔آئی یونٹ اور وارڈ کا باقاعدہ افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی اور تحصیل چیئرمین پیر محمد اسلام غازی نے کیا۔اس موقع پر ایم ایس درگئی ہسپتال ڈاکٹر اصغر علی سابق ناظم الحاج شیر بہادر خان چیئرمین ویلج کونسل غنی ڈھیرئی سلیمان خان پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انچارج باسط علی اور حارث خان بھی موجود تھے۔ اس دوران ہسپتال کے سٹاف میں یونیفارم بھی تقسیم کی گئی۔افتتاح کے موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈیڈک ملاکنڈ پیر مصور خان غازی اور تحصیل ناظم پیر محمد اسلام غازی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے اور حالیہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس سے صوبہ بھر کی طرح ضلع ملاکنڈ میں بھی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں تبدیلی محسوس کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی علاقے کا واحد بڑا ہسپتال ہے جس میں ضلع ملاکنڈ کے ساتھ ساتھ نواحی اضلاع کے مریضوں کا آناجانا بھی ہے جس کی وجہ سے ہسپتال پر بوجھ زیادہ ہے تاہم صوبائی حکومت عوام کے مسائل اور ضروریات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے اس لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی میں جن سہولیات کی کمی ہے انہیں فوری طور پر پورا کیا جارہاہے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہوں۔ اس دوران ہسپتال کے ایم ایس سمیت دیگر سٹاف نے ممبر صوبائی اسمبلی اور تحصیل چیئرمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے